• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 4679

    عنوان:

    کیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 733=691/ ل

    (۱) جماعت اسلامی اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں، اور اپنے مخصوص عقائد کی وجہ سے عام مسلمانوں سے الگ ایک مستقل فرقہ ہے۔ (احسن الفتاویٰ: 1:329)

    (۲) ان لوگوں کی اقتداء میں نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

    (۳) مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن میں بہت سی چیزیں اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کا اس کو پڑھنا یا سننا اعتقادی اور عملی گمراہی وغلطی کا موجب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے پرہیز لازم ہے، یہی حال ان کی دیگر تصانیف کا ہے کہ ان میں غیرمستند باتیں ہیں، اس لیے ان کے پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند