• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 42555

    عنوان: بقصد سب وشتم معبودان باطلہ كو برا بھلا كہنا

    سوال: کسی فرقہ کی محترم شخصیات (کسی بانی فرقہ)کا احترام کرنا مندرجہ آیت کے حوالہ سے کیسا ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرماکر ماجور من اللہ ہوں؟ وَلَا تَسُبُّوْا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَیَسُبُّوْا اللّٰہَ عَدْوًا بِغَیْرِ عِلْمٍ کَذٰلِکَ زَیَّنَّا لِکُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَہُمْ ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمْ مَرْجِعُہُمْ فَیُنَبِّئُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ (6:108)

    جواب نمبر: 42555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2177-1706/B=1/1434 اس آیت شریفہ میں کفار کے معبودان باطلہ کو بقصد سب وشتم برا بھلا کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ ان کی شخصیات یا ان کے معبودان باطلہ کے احترام کا ذکر نہیں ہے۔ اِن معبودان کا احترام کرنا تو کفریہ عمل ہے۔ البتہ غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک اور اخلاق ومروت سے پیش آنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند