• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3992

    عنوان:

    غیر مقلد کی کیا پہچان ہے؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟

    سوال:

    غیر مقلد کی کیا پہچان ہے؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 3992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 677/ ب= 566/ ب

     

    (۱) تقلید شخصی کو بدعت کہتے ہیں۔

    (۲) طلاق ثلاثہ کو ایک ہی طلاق مانتے ہیں۔

    (۳) آمین بالجہر کے قائل ہیں۔

    (۴) امام ابوحنیفہ پر سب و شتم کرتے ہیں۔ جہاں تک ان کے پیچھے نماز پڑھنے کی بات ہے تو جہاں تک ہوسکے ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتیاط برتنی چاہیے۔ اگر پڑھی جائے تو کراہت تحریمی کے ساتھ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند