عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 3523
آپ نے کہاہے کہ شیعہ کافر ہیں، تو آپ یہ بتائیں کہ جنہوں نے( ابوبکر، عثمان) رسول اللہ کی بیٹی کے گھر کو جلا، کیا وہ مسلمان ہیں؟ جو رسول کی رحلت کے بعد رسول کی میت کو چھوڑکر اپنی خلافت کے چکر میں پڑ جائے کیا وہ مسلمان ہیں؟جس نے رسول کو آخری وقت پر کاغذ قلم نہ دیا اور کہا کہ رسول کا دماغ ابھی صحیح نہیں ہے، رسول پر شک کرتے ہیں، کیا وہ مسلمان ہیں؟براہ کرم، کچھ تفصیل سے بتائیں۔

جواب نمبر: 3523
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 457/ ب= 92/ تب
سیر و حدیث کی کسی معتبر کتاب میں یہ واقعہ نہیں ملتا کہ حضرت ابوبکر اورحضرت عثمان رضی اللہ عنہمانے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا گھر جلایا ہے۔ جب کوئی بادشاہ یا بڑا وفات پاتا ہے تو عامةً پہلے اس کی جانشینی طے کی جاتی ہے اس کے بعد تجہیز و تکفین کی جاتی ہے۔ واقعہ قرطاس کے بعد کئی روز تک آب حیات رہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی قلم کاغذ آپ کو نہیں دیا۔ واقعہٴ قرطاس کو آپ نے صحیح نہیں سمجھا۔ آپ تحفہٴ اثنا عشریہ کا مطالعہ کیجیے۔ بالخصوص تردید مطاعن صحابہ کے ابواب کو دیکھئے۔ جن مقدس گروہ کے بارے میں آپ غیرمسلم ہونے کا تصور رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں انھیں موٴمن برحق، انھیں جنتی، ان کے لیے مغفرت اوراپنی خوشنودی کا وعدہ فرمایا ہے، یہ ان کے مسلمان ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند