عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 33573
جواب نمبر: 3357301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1302=1302-8/1432 غیرمقلدیت اس دور کا عظیم فتنہ ہے، غیر مقلد ہوکر آدمی نفس وخواہشات کی پیروی میں لگ جاتا ہے، صحابہٴ کرام کے طریقے اور راہِ اعتدال سے منحرف ہوجاتا ہے اور اس کے غلط ہونے پر دلائل موجود ہیں، حدیث میں ہے: علیکم بسنّتي وسنة الخلفاء الراشدین المہدیین․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
3623 مناظرمیرا سوال شیعوں کے بارے میں ہے۔ شیعہ اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں۔ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ جس طرح مولانا حق نوازجنگوی شہید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے اسلام میں کوئی ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس میں شیعہ متفق ہوں۔ وہ تو اللہ سبحانہ و تعالی پر بھی شک کرتے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ سے بڑے ہوگئے ہیں۔ اورشیعوں کے علماء نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے (اب ایک عام مسلمان کو ان کے خلاف کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کے خلاف جہاد ہوسکتاہے؟
3252 مناظرغیر مقلد کی کیا پہچان ہے؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟
3028 مناظرکچھ دوستوں جو شیعی عقیدہ کے ہیں، کے ساتھ افطار اور کھانے میں شریک ہونا کیسا ہے؟
2595 مناظرجناب ! مجھے یہ صرف یہ بتادیں کہ آپ اپنے اکابر علمائے دین اشرف علی تھانوی، قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی کتابوں میں لکھی گئی گستاخیوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ کیا آپ کے نزدیک یہ گستاخیاں ہیں کہ نہیں؟
3822 مناظربراہ کرم، بتائیں کہ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟
3942 مناظرہمارے ہندوستان کے مہدوی حضرات یہاں کی سادی عوام کو اس بات سے دھوکا دے رہے ہیں کہ اللہ وحدہ لاشریک ہے اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ نبی علیہ السلام کا کوئی مثل نہیں، تو کیا اس سے اللہ کی ذات متاثر نہیں ہورہی ہے، لہٰذا آپ کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر اور مثال ہے اور وہ سید محمد جونپوری ہے اس کا تحقیقی جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ
2470 مناظرمیں ٹھوس ثبوت چاہتا ہوں کہ شیعہ غلط ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر کوئی کتاب ہو تو براہ کرم، مجھے بتائیں۔ میرا دوست سنی ہونا چاہتا ہے اور وہ ثبوت چاہتا ہے، کیا آپ میری مدد کریں گے؟
3561 مناظرکیا
درج ذیل عقائد کے حامل لوگ یا فرد ختم نبوت کا قرآن و سنت کے مطابق منکر تصور ہوں
گے؟ (۱)جس
کا عقیدہ یہ ہو کہ امام انبیاء کی طرح معصوم ہوتے ہیں۔ (۲)امام انبیاء (علیہم
السلام) کی طرح منصوص من اللہ ہوتے ہیں۔ (۳)انبیاء علیہم السلام کی طرح اماموں
پر ایمان لانا فرض ہے اور ان کا انکار کفر ہے۔ (۴)ائمہ کی غیر مشروط اطاعت
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فرض ہے۔ (۵)انبیاء کی طرح ائمہ کو
معجزے عطا کئے جاتے ہیں جیسے معجزے نبی کی نبوت کی دلیل ہوتے ہیں، اسی طرح ائمہ
مردوں کو زندہ کرنے ، مادر زاد اندھے او رمبروص کو تبدیل کرنے کی او رانبیاء علیہم
السلام کی طرح تمام معجزوں کی قدرت رکھتے ہیں۔ (۶)ائمہ پر وحی کا نزول
ہوتاہے۔ (۷)ائمہ
کو تحلیل و تحریم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ (۸)ائمہ کو احکام کے منسوخ کرنے کے اختیارات
ہوتے ہیں۔(۹)ائمہ
کا مرتبہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر او ردیگر انبیاء علیہم
السلام سے بالا تر ہے۔ محترم مفتی صاحب بندہ نے ....
مجھے
مہدوی لوگوں کا عقیدہ جاننا ہے، کیا وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں یا
نہیں؟ کیا ان کی دعوت شادیوں میں جانا جائز ہے یا نہیں؟
آپ دیوبند کے علماء کہتے ہیں کہ انبیاء قبروں میں زندہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس مستند دلیل ہے تو بتائیں۔ آپ دیوبند والے دین حق کے ساتھ کھلواڑ کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ حق پر ہیں تو جواب دیں۔