عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 2959
کیا مہدی فرقہ اسلام سے خارج ہے؟ جب کہ وہ کلمہ کا اقرار کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔
کیا مہدی فرقہ اسلام سے خارج ہے؟ جب کہ وہ کلمہ کا اقرار کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔
جواب نمبر: 295931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 162/ ھ= 111/ ھ
جب کسی فرقہ یا فرد میں متعدد موجباتِ کفر کا تحقق ہو تو کلمہ، نماز، قرآن پڑھنے سے حکم کفر مرتفع نہیں ہوتا، فرقہٴ مہدویہ کے دائرہٴ اسلام سے خارج ہونے کی بہت وجوہ ہیں، فتاویٰ رحیمیہ کی ساتویں جلد میں مدلل مبرہن کلام ہے، اس کو اطمینان سے ملاحظہ کریں، پھر جو اشکال رہے ا س کو لکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
3322 مناظرعبدالوہاب
نجدی کے بارے میں کیا حکم ہے ، شہاب ثاقب اور المہند میں اسے خارجی او رخبیث لکھا
ہے۔ امام ابن عابدین الشامی نے عبدالوہاب نجدی کی مخالفت کی دونوں میں سے کون حق
پر ہے؟
میں تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہم دیوبندی بریلویوں کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، ان دو فرقوں کے درمیان بڑے بڑے اختلافات پر روشنی ڈالیں۔
میرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
3206 مناظرمیں
فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ
پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی
جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں
اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔
میں نے سناہے کہ امام ابو حنیفہ کے علمائے کرام نے نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنیکے ثبوت کو کمزرو ثابت کیاہے، کیا یہ صحیح ہے؟ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کا کیا ثبوت ہے؟ (۲) اگر کسی عام آدمی کواپنے مسلک کے علاوہ کسی دوسرے مسلک میں کوئی قوی ثبوت ملتاہے تو وہ اس پر عمل کرسکتاہے؟ اگر نہیں ؟ تو براہ کرم، ایسی حد کی تعین بتائیں جس کے ذریعہ کوئی عالم مذاہبکے دلائل میں فیصلہ کر نے کی قوت پیدا کرسکیں۔
2994 مناظردرج ذیل سوال دیکھیں اور تصدیق کریں کہ کیا یہ صحیح ہے اورتفصیل سے وضاحت کریں: (۱) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر کمزور ہے۔ (حوالہ: ہدایہ جلد:۱، ص:۳۵۰)۔ (۲) سینہ پر ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر مستند ہے۔ (حوالہ: شرح وقایہ، ص:۹۳)۔ (۳) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی حدیث مرفوع نہیں ہے جیسے کہ یہ ایک صحابی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے۔ اور یہ ضعیف ہے اس وجہ سے کہ ایک راوی عبدالرحمن ابن اسحق الکوفی ہیں جن کو محدثین ضعیف مانتے ہیں۔ (حوالہ: شرح وقایہ ، ص:۹۳ اور ابو داؤد)۔ (۴) تحریف حدیث باضافہ ?ناف کے نیچے?مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث میں ، مطبوعہ ادارة القرآن کراچی۔ یہ مصنف ابن ابی شیبہ کے اصل مسودہ میں نہیں ملا جیسا کہ غیر مقلدین دعوی کرتے ہیں۔ برائے کرم اصل مسودہ میں دیکھیں اور ہمیں جواب عنایت فرماویں۔
3119 مناظربریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
اہل حدیث کے تعلق سے آپ نے فرمایاہے کہ تقلید واجب ہے، لیکن شریعت کے مطابق ایک مسلمان کو تقلید کیوں کرنی چاہئے؟ بلکہ اسے قرآن وحدیث کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے وہ مسائل سے آگاہ ہوجائیں گے۔ آپ نے لکھاہے کہ چار مجتہدین کے علاوہ اہل حدیث غلط راہ پہ ہیں، کیا ہم انہیں غلط کہہ سکتے ہیں؟۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔
3967 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
2556 مناظراہل
حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ
کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟