• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2862

    عنوان:

    آپ بے پناہ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، علمائے دیوبند کی قربانیاں تاریخ میں سونے کی طرح درخشاں ہیں۔ میں نے آ پ کی سائٹ پر فتوی میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں پڑھا ہے کہ وہ اسلام سے دور ہے، لیکن تفصیلات مذکور نہیں ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ ایساکیوں؟ وہ صرف قرآن و حدیث کے حوالے بات کرتے ہیں، سلف صالحین کی تقلید کرتے ہیں، داڑھی کی حمایت کرتے ہیں، اہل السنہ والجماعت کے مطابق ان کا عقیدہ ہے، قرآن کریم میں مذکور آیت ۱۶:۱۲۵/ کے مطابق احسن طریقے سے اسلا م کی تبلیغ کرتے ہیں، پھر لوگ ان کو کافر کیوں کہتے ہیں؟ اسلام کی تبلیغ میں ہم سب کو متحد ہونا چاہئے۔ کیا ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف یہ پروپیگنڈہ معقول ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 159/ ھ= 112/ ھ

    ڈاکٹر ذاکر نائک کون شخص ہے؟ علومِ شریعت میں کیا مقام اور کس حیثیت کے مالک ہیں؟ ہم واقف نہیں ہیں۔ سلف صالحین کی تقلید کرتے ہیں، ڈاڑھی کی حمایت کرتے ہیں ہمیں اس کا بھی علم نہیں ہے، ہم نے نائک صاحب کو کبھی کافر نہیں لکھا البتہ ٹی وی پر ان کے بیانات سن کر جو لوگ ہم سے ان کی وہ باتیں جو قرآن وحدیث کے خلاف ہیں، نقل کرکے ہم سے حکم شرعی معلوم کرتے ہیں ہم ان کا حکم شرعی لکھ دیتے ہیں، تبلیغ اسلام میں متحد ہوجانے کی دعوت او راس کاجذبہ بلاشبہ بہت مستحب اور عمدہ ہے، مگر اتحاد کی کیا صورتیں ہوسکتی ہیں؟ ان پر اولاً غور کرنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند