• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2782

    عنوان:

    میں آغاخانی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ یہ کون ہیں ؟ ان کے اور ان کے معتقدین کے عقائد ہیں؟ کیا وہ مسلمان ہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    میں آغاخانی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ یہ کون ہیں ؟ ان کے اور ان کے معتقدین کے عقائد ہیں؟ کیا وہ مسلمان ہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 40/ ج= 40/ ج

    آغاخانی فرقہ اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے سر آغاخان کی پرستش کرتا ہے ان کے اندر خدائی حلول کا اعتقاد رکھتا ہے ان کا طریقہٴ نماز مسلمانوں کی نمازسے جداگانہ ہے یہ فرقہ گمراہ اور کافر ہے۔ (امداد الفتاویٰ: ج۶ ص۶۴) آغاخانی فرقہ کے عقائد پر ”آغاخانیت کی حقیقت“ کے نام سے ایک رسالہ شائع ہوچکا ہے، اس کا مطالعہ فرمائیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند