• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2321

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ امت محمدیہ میں تہتر فرقے ہیں۔ اہل حدیث کہتے ہیں کہ صرف انھیں کی جماعت جنت میں جائے گی۔ مجھے بتائیں کہ کون سی جماعت جنت میں جائے گی؟

    سوال:

    میں نے سنا ہے کہ امت محمدیہ میں تہتر فرقے ہیں۔ اہل حدیث کہتے ہیں کہ صرف انھیں کی جماعت جنت میں جائے گی۔ مجھے بتائیں کہ کون سی جماعت جنت میں جائے گی؟

    جواب نمبر: 2321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 479/ د= 479/ د

     

    حدیث میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوة والسلام کے تہتر فرقے میں بٹنے کا ذکر ہے اور اس حدیث میں اس بات کی بھی وضاحت فرمادی گئی ہے کہ کونسا فرقہ ناجی ہوگا اور جنت میں جائے گا۔ إن بني إسرائیل تفرقت علی ثنتین و سبعین ملة وتفترق أمتي علی ثلاث و سبعین ملة کلهم في النار إلا ملة واحدة قالوا من ھي یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! قال ما أنا علیہ وأصحابي (رواہ الترمذي، مشکوة: ص۳۰) یقینا بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹے ہیں اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی، سب کے سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک فرقہ کے۔ صحابہٴ کرام نے دریافت کیا وہ کونسی جماعت ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جماعت ہے جو بالکل اس طریقہ کے مطابق ہو جو میرا اور میرے صحابہٴ کرام کا طریقہ ہے۔ یعنی جو اعتقادات و اعمال اور اقوال میں صحابہٴ کرام کے نقش قدم پر ہوں، یہ جماعت اہل سنت والجماعت کی ہے۔ اس کے علاوہ جو اس طریقے سے ہٹے ہوئے ہیں، مثلاً شیعہ، خوارج، قدریہ، جبریہ، معتزلہ، مرجیہ وغیرہ وہ صحابہٴ کرام کے طریقے سے ہٹے ہوئے ہیں، بہتر فرقوں میں داخل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند