عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 21924
ثم ان علینا بیانہ سے کون مراد ہے، مہدوی حضرات کا کہنا ہے اس سے سید محمد جونپوری مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
ثم ان علینا بیانہ سے کون مراد ہے، مہدوی حضرات کا کہنا ہے اس سے سید محمد جونپوری مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 21924
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 672=672-5/1431
مہدوی حضرات کا دعویٰ نہایت بوگس، غلط اورباطل ہے، قیامت کی صبح تک وہ اس کو دلیل سے ثابت نہیں کرسکتے، مذکورہ آیت میں علینا سے مراد اللہ تعالیٰ ہیں، وحی قرآنی کے متعلق اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمارہے ہیں کہ جب ہم اس کو (قرآن) کو پڑھنے لگاکریں (یعنی ہمارا فرشتہ پڑھنے لگا کرے) تو آپ (اپنے ذہن سے اور فکر سے ہمہ تن) اس کے تابع ہوجایا کیجیے اوراس کے دہرانے میں مشغول نہ ہوا کیجیے (آپ کی زبان سے لوگوں کے سامنے) اس کا بیان کرادینا (بھی) ہمارے ذمّہ ہے (یعنی آپ کو یاد کرادینا اور آپ کی زبان پر جاری کرادینا پھر تبلیغ کے وقت بھی اس کا یاد رکھوانا اور لوگوں کے سامنے پڑھوادینا یہ سب ہمارے ذمہ ہے)۔ (معارف القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند