• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 19709

    عنوان:

    میری سالی نے مجھ سے کہا کہ اس کا دل شیعیت کی طرف جارہا ہے۔ اور وہ بہت حد تک شیعہ لوگوں کی سوچ سے متاثر ہے۔۔۔؟

    سوال:

    میری سالی نے مجھ سے کہا کہ اس کا دل شیعیت کی طرف جارہا ہے۔ اور وہ بہت حد تک شیعہ لوگوں کی سوچ سے متاثر ہے۔ اس کے مطابق متعہ نکاح حلال ہے۔ اور عمر فاروق نے اسے کیوں بدلا۔ اللہ کی کتاب کو کوئی بدل نہیں سکتا، خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہیں۔ اس نے مجھے بتایا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار شہد اپنے پر حرام کرلیے تو اللہ نے وحی کے ذریعہ ان سے حلال کروایا۔ وہ بولتی ہے کہ متعہ نکاح کا ذکر قرآن میں ہے تو پھر عمر کی کیا طاقت تھی کہ انھوں نے اسے حرام کیا۔ ایسی باتیں سوچ کر وہ بہت پریشان ہے۔ میں نے اسے سمجھایا کہ ایسا نہیں ہے۔ تم کسی مفتی سے فتوی لو۔ وہ کہتی ہے کہ میں نے قرآن کا مطالعہ باریکی سے کیا ہے۔ حضرت آپ کوئی راستہ بتائیں جس سے وہ راہ ہدایت پر آجائے۔ آپ کوئی کتاب کا حوالہ دیں تاکہ میں اسے اس کتاب کو پڑھنے کو کہوں۔

    جواب نمبر: 19709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 253=253-3/1431

     

    ?امام خمینی، شیعیت اور ایرانی انقلاب? (موٴلفہ مولانا منظور صاحب نعمانی) اور ?شیعیت اور قرآن? (موٴلفہ مولانا عبدالشکور صاحب لکھنوی) یہ کتابیں مطالعہ کے لیے دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند