• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 19411

    عنوان:

    غیر مقلدیت سے متعلق کتابیں

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں کسی اہل حدیث یا وہابی جو غیر مقلد ہے اگر میں ان کوحنفی ہونے کی دعوت دوں تو میں اس کو کیا دلائل دوں او رکیا حدیث دکھاؤں کہ وہ دیکھ کر مطمئن یا راضی ہو جائے اور حنفی بن جائے۔ یا قرآن اور حدیث سے کوئی ایسی بات جو میں ان کو بتاؤں؟ آ پ ایسا جواب دیں مجھے تاکہ قطار سے قطار وہابی بھی راضی ہو جائیں اور وہ حنفی یا دیوبندی بن جائیں۔ اور دوسری بات یہ کہ میں اس کو کس انداز میں یہی ساری بات کروں تاکہ اس کے دل پر اثر ہو جائے؟ آ پ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    جواب نمبر: 19411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 212=212-2/1431

     

    [تجلیاتِ صفدر] (مکمل تین جلدیں) موٴلف: حضرت مولانا محمد امین صفدر صاحب اوکاڑوی۔ [تحفہٴ اہل حدیث] اور [محاضرہٴ علمیہ برموضوع ردغیرمقلدیت] ان کتابوں میں غیرمقلدیت کی تردید مدلل طریقے پر موجود ہے، اسی طرح ایک کتاب ہے [غیرمقلدین کے اعتراضات حقیقت کے آئینے میں] (موٴلفہ مفتی شوکت صاحب ثنا قاسمی) آپ ان غیرمقلدین کو جو حنفیت پر اعتراضات کرتے ہیں، مذکورہ کتابیں لے جاکر دیں، ممکن ہے ان کتابوں کے مطالعہ سے حق ان پر واضح ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند