عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 19098
شیعہ
کے ساتھ کھانا پینا
میں
ایک ہوٹل میں کام کرتا ہوں جس کا مالک شیعہ ہے اورمیں سنی ہوں۔ کبھی کبھی جب ہم
دوپہریا شام کا کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوجاتا ہے اور
میرے گلاس سے پانی پیتا ہے اور کبھی وہ اپنے پلیٹ میرے پلیٹ میں کچھ گوشت رکھتا
ہے، میں کیا کروں کیا میں اس کو کھا سکتا ہوں یا نہیں؟ اور جب وہ ہم کو فون کرے تو
کیا ان سے سلام کرکے بات شروع کرنا چاہیے یا نہیں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں۔
جواب نمبر: 1909801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 183=183-2/1431
مالک ہوٹل اگر رافضی خیال کا ہے تو اس کا گوشت کھانے سے احتراز کریں، مجبوری میں کبھی صرف ساتھ کھانے کی نوبت آجائے اور آپ اپنا کھانا کھارہے ہیں، تو ایک دوبار میں مضایقہ نہیں، اس کا معمول نہ بنائیں، اور سلام میں پہل نہ کریں، اگر وہ سلام کرے تو جواب میں صرف وعلیک یا ہداک اللہ کہہ دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے آپ کے بہت سارے آن لائن فتاوے پڑھے ہیں جس میں آپ نے شیعہ اثنا عشری کو کافر،
مرتد او رزندیق قرار دیا ہے۔اب میں درج ذیل سوالات جاننا چاہتاہوں:(۱)ہماری سوسائٹی میں بہت
طرح کے کافر ہیں جیسے یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور قادیانی وغیرہ۔ یہودی، عیسائی،
ہندو، سکھ اور قادیانی کے باالمقابل آپ شیعہ اثنا عشری کو کس درجہ میں رکھتے ہیں۔ یعنی
آپ ان (شیعہ اثنا عشری )کو عیسائی، یہودی، ہندو، سکھ اور قادیانی میں سے کس کے
ساتھ رکھتے ہیں؟(۲)کیا
ہم مسلمانوں کوسماجی و معاشرتی تعلقات کی بناء پر شیعہ اثنا عشری کی شادی اور تجہیز
و تکفین کی تقریب میں شامل ہوناجائز ہے؟کیا اپنی مساجد اور مدارس کے لیے شیعہ اثنا
عشری کا فنڈ اورچندہ قبول کرنا درست ہے؟ کیا ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا سماجی و
معاشرتی تعلق قائم کرسکتے ہیں؟کیا ہم ان کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں جیسا کہ ہم اہل
کتاب کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں؟
میرا سوال تم مولویوں سے ہے کہ تمارا ایک مولوی رشید گنگوہی کہتاہے کہ کوا کھا سکتے ہیں اور فتوی میں صرف یہی لفظ لکھے ہیں۔ جب کہ تمہارا ہی ایک نام نہاد مولوی کہتا ہے کہ کوا کی تین قسمیں ہیں ۔ یہ تو بتاؤ کہ کل کوئی اور چیز جو حرام ہے وہ تم اپنے مولوی کو بچانے کے لیے حلال کرلو گے۔ کچھ تو حیا کرو پر کوا نہ کھاؤ۔ اوراپنے اکابرین کی غلطیاں قبول کرو۔ اسلام کو اکیلے دیوبندی ہی نہیں لے کر چل رہے۔ مسلمان بنو۔ رشیدی نہ بنو۔ کب تک اپنے غلط مولویوں کے کارناموں پر پردہ ڈالو گے۔ آخر کب تمہیں شرم آئے گی۔ امت کو تفرقہ میں ڈالا۔ گستاخوں کا ساتھ دیا۔ اوقاف کی مسجدوں میں نوکریاں تمہاری۔ مزارات کا پیسہ کھا کھا کر جوان ہوئے ہو اور آج ان ہی کے خلاف زبان درازی کرتے ہو۔ شرم کر۔ کیا کہیں شرم تم کومگر نہیں آتی۔ اگر ہمت ہے تو اپنا مقام پیدا کر ورنہ چھوڑدو اس پاک منصب کو یہ سب غصہ نہیں حقیقت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے اور خالصتاً اپنے خدا سے معافی مانگے۔اب بھی وقت ہے معافی مانگو اپنے گندے کارناموں کی۔ اور فتوی کے نیچے اپنا نام ضرور لکھا کروتاکہ پتہ چلے کہ کون فتنہ پھیلا رہا ہے۔ صرف دیوبند نہ لکھا کرو ۔ شیر بن کر میدان میں آؤ۔ اب تو تم نے اہل السنہ بھی اپنے ساتھ لکھنا شروع کردیا ....
4551 مناظرمجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
3604 مناظرمیرا ایک بریلوی دوست کہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا کئے گئے ہیں جب کہ بقیہ انسان مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔ صحیح جواب کیا ہے؟
کیا شیعہ کافر ہیں یا مشرک؟ اگر کافر ہیں تو کیوں کافر ہیں اور اگر مشرک ہیں تو کیوں مشرک ہیں؟ (۲) کیا کتا پالنا جائز ہے؟ میں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا چاہ رہا ہوں کیا میں کتا پال سکتا ہوں؟ (۳) ڈاکٹر اسرار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کیو ٹی وی پر آتے ہیں۔ شیعہ کے مطابق انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں ،اس بارے میں کہ وہ کتنی حد تک صحیح ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت کردیجئے۔
2940 مناظرمیں نے بریلویت کا کافی مطالعہ کیا ہے۔ ان کے خبیث عقائد سے میں کافی حد تک آگاہوچکاہوں، میں یہ بھی جانتاہوں کہ احمد رضا نے دھوکے سے سعودی عرب کے مفتیوں سے علمائے دیوبند کے خلاف کفر کا فتوی لیا تھا اور وہ خود اور اس کی جماعت دیوبندیوں کو کافر مانتے ہیں۔ مجھے یہ بتائیں کہ ان بدعتوں کے خلاف علمائے دیوبند نے کبھی کفر کا فتوی کیوں نہیں دیا؟ (۲) میں حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی ، امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہم اللہ سے کافی متاثر ہوں۔براہ کرم، کوئی ایسی کتاب کانام بتائیں جن میں ان بزرگوں کی کرامات یا دلچسپ واقعات مذکور ہوں۔
6817 مناظربریلو ی صاف طورسے کہتے ہیں کہ وہابی کافرہیں ، ہمیں ا ن کے ساتھ نہ کھانا چاہئے نہ پینا،نہ سونااور نہ ان کے ساتھ تعلقات رکھناچاہئے۔ کیا ان کا یہ کہنا صحیح ہے یانہیں؟دیوبندی اور بریلوی کے درمیان کیااختلاف ہے؟ میں ان تین چیز وں کی تشریح چاہتاہوں: (۱) ۱۲/ربیع الاول کو جشن منا نا: ایک عام مسلما ن کوکیا کرناچاہئے؟کیایہ دن دوسرے دنوں کی طرح ہے؟(اس دن کی کوئی خاص اہمیت ہے؟) (۲)نذرونیاز: بر یلوی کیسے کہتے ہیں کہ یہ سوفیصد صحیح ہے؟جبکہ اسلام میں یہ با ت نہیں ہے۔ (۳) اللہ کے علاہ اولیاء اللہ سے مدد مانگنا یا االلہ اور ان کے اولیا ء سے مانگنا: اولیائے کرام نے ان کویہ کرنے کے لیے کہا ہے؟ بریلوی کاکہنا ہے کہ اللہ یا نیک لوگوں سے مانگناشرک نہیں ہے۔
میں ٹھوس ثبوت چاہتا ہوں کہ شیعہ غلط ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر کوئی کتاب ہو تو براہ کرم، مجھے بتائیں۔ میرا دوست سنی ہونا چاہتا ہے اور وہ ثبوت چاہتا ہے، کیا آپ میری مدد کریں گے؟
3543 مناظرحضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
8811 مناظرقبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
5142 مناظر