• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 18571

    عنوان:

    شیعہ سے رابطہ رکھنا اور اس کی انگوٹھی استعمال کرنا

    سوال:

    میں نے اپنے ایک شیعہ دوست سے انگوٹھی لی تھی وہ بھی مجھ سے اکثر چیزیں لیتا رہتا تھا اب وہ انگوٹھی میرے لیے استعمال کرنا اور اس کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال میں لانا جائز ہے کہ نہیں اس کا والد کوئی کاروبار کرتا ہے اور شائد اس میں رشوت بھی لیتا اور دیتا ہے؟

    جواب نمبر: 18571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 23=23-1/1431

     

    آپ کے لیے اس انگوٹھی کا استعمال کرنا اوراس کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال میں لانا جائز ہے۔ والد کے رشوت لینے کے شبہ کی وجہ سے اس انگوٹھی پر حرمت کا حکم نہیں لگایا جاسکتا۔ البتہ شیعہ کے ساتھ لین دین کے روابط سے احتراز چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند