عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 16549
مفتی
صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی
قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام
بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں
لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟
برائے کرم وضاحت فرماویں۔
مفتی
صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی
قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام
بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں
لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟
برائے کرم وضاحت فرماویں۔
جواب نمبر: 1654931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1574=1574-10/1430
مذکورہ ہینڈ پمپ کا پانی اس اعتقاد ویقین کے ساتھ استعمال کرنا کہ اس میں تمام بیماریوں کے لیے شفا ہے، درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے ہندوستان کے مہدوی حضرات یہاں کی سادی عوام کو اس بات سے دھوکا دے رہے ہیں کہ اللہ وحدہ لاشریک ہے اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ نبی علیہ السلام کا کوئی مثل نہیں، تو کیا اس سے اللہ کی ذات متاثر نہیں ہورہی ہے، لہٰذا آپ کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر اور مثال ہے اور وہ سید محمد جونپوری ہے اس کا تحقیقی جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ
3511 مناظرمیرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ
ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن
المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ
کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی
بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں
آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ
لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو
رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟
ویب سائٹ پر پرچہ فتاویٰ جات مہدویہ فرقہ کے بارے میں ملاحظہ کیے لیکن ان میں سے ایک بھی تفصیل کے ساتھ ان کے عقائد کی ترجمانی نہیں کرتا، اسی طرح بنگلور کے ایک عالم مولوی انظر شاہ صاحب نے بھی ان کی تکفیر کی، آپنے ایک کتاب ہدیہ مہدویہ کا حوالہ بھی دیا ہے بہت کوشش کے بعد بھی وہ کتاب نہ مل سکی، اگر آپ نیٹ پر ڈلوادیں یا کوئی تفصیلی مضمون لکھ دیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوجائے کیوں کہ احباب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک یعنی خبر وغیرہ میں یہ کافی ہیں اور وہاں کے مقصود الحسن فیضی صاحب نے ان کی تردید میں بیان بھی کیا ہے۔
7175 مناظرمیرا
نام جاوید ہے، میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لکھ رہا ہوں۔ قرآن کریم کی ایک آیت
کے بارے میں میرا ایک سوال ہے جس کو مجھے ایک امریکی شخص نے بھیجا ہے۔ برائے کرم
مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔ یہ سوال سورہ یونس کی آیت نمبر 93-96سے متعلق ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کہتی ہے کہ بائبل سچ ہے۔ اس کی حقیقت کیا
ہے؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں تاکہ میں اس کو قائل کرسکوں۔
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
3698 مناظرحجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی ، امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہم اللہ کے بارے میں چند کتابوں کے نام بتائیں
10042 مناظرکیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
8487 مناظرفتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3809 مناظرنمبروں کے ذریعہ لکھے گئے تعویذ کا کیا حکم ہے؟
4460 مناظر