عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 165
حدیث میں وارد ہونے والے لفظ رافضہ/ روافض کیا ہے؟
محترم المقام السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میں حدیث میں وارد ہونے والے لفظ رافضہ/ روافض کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی جماعت کی پیشین گوئی کی تھی جس کو بعد میں رافضہ/ روافض کہا جائے گا، وہ مشرک ہوں گے ، ان سے جہاد کرنا۔ اس سلسلے میں ایک شخص نے مجھے درج ذیل کتابوں کا حوالہ دیا ہے: مسند احمد ، کنزالعمال، طبرانی مجمع الزوائد، سوائد المحرقہ۔ میں عربی پڑھ اور بول نہیں سکتا۔ از راہ کرم، ان احادیث کی صحت کے بارے میں بتائیں۔ کیا یہ احادیث قابل قبول درجے کی ہیں؟
شکریہ! والسلام
جواب نمبر: 16529-May-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 360/ب=350/ب)
رافضہ یا روافض کے لفظ کے ساتھ کوئی پیشین گوئی حدیث میں ہماری نظر سے نہیں گذری۔ البتہ ان لوگوں نے ایسے ایسے عقیدے گھڑے جو قرآن و حدیث کے صریح خلاف ہیں، اس لیے علماء نے اس جماعت کا نام رافضی رکھا۔ رافضی کے معنی ہیں تارکِ اسلام۔ چونکہ انھوں نے اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے اسلام کو چھوڑدیا اس لیے انھیں رافضی کہا جاتا ہے۔ مثلاً ان کے عقائد میں سے یہ عقیدہ ہے کہ قرآن محرف ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں۔ حضرت جبرئیل کو خائن کہتے ہیں یعنی وحی امام غائب کے پاس لانے کے بجائے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ اپنے بارہ اماموں کے بارے میں ان کا عقیدہ ہے کہ ان کو اللہ کی طرف سے نیا دین دیا گیا اور آسمانی نئی کتاب دی گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
MOULAVI
M A ABDUL WADOOD FASI عبد الودود العالم الفاسي 1664 HALDIYON KA RASTHA JAIPUR 302003 RAJASTHAN
STATE TEL 2574169 2564265 98291 21159 Date: بسم الله الرحمن الرحيم ايها العلمآء
القادة والحكمآء السادة السلام عليكم ورحمة الله وبركاته وطننا قاهر فطن الواقع في
جنوب تامل نادو في ضلع توتكدي وفيها يسكن المسلمون � كلهم اهل الشوافع وان
اسلافنا جاءوا من مصر بعد فتنة خلق القرآن الواقع في زمن الامام احمد بن حنبل رحمه
الله قبل الف ومائة سنة . ووطننا يدعي بمكة الصغري لانّ اهلها كانوا مسلمين وفيها
ولد العلمآء العاملون والحفاظ المتقون والاوليآء المكرمون وانتشر هؤلآء الكرمآء في
اقطار العالم لخدمة الدين ايها السادة لانّ اهل بلدنا كلهم مقلدون الامام الشافعي
رحمه الله تعالي نحن معاشر الشافعية ادينا صلاة الجمعة في جامع واحد مع الاتحاد
والاخوة لانّ تعدد الجمعة في قرية واحدة لايجوز بلا عذر ولاسبب ولاعلة علي مذهب
الشافعية فبينما ذلك قد وقعت فينا الخصومة والمحاربة لاجل السياسة الدنيوية وتفرق
اهل البلد فرقتين فلذا ما وسع لنا ان نؤدي الجمعة في جامع واحد لكثرة العداوة
والبغضآء بين الفريقين وقد سعي العلمآء والصلحآء بالاصلاح بينهم واطفآء هذه النار
البغضآء والاسف وقد عجزوا ان يوحّدوا المسلمين ...
میں غیر مقلدین کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، کیا میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں جب کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فتویٰ متعلقہ طلاق ثلاثہ کو مسترد کرتے ہیں؟
ھل یجوز لي أن أطلب وظیفة في إحدی الموٴسسات التي أسستھا الجماعة الإسلامیة بنجلادیش؟
2829 مناظرہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
4859 مناظرکیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
آپ نے اپنے پچھلے جواب میں کہا کہ المہند اور شہاب ثاقب حسام الحرمین ، اعلی حضرت کے جواب میں ہے، لیکن جب اعلی حضرت فتوی لینے جاتے ہیں تو ان دو کتابوں کے مصنف حرمین شریفین میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر وہ صحیح ہیں اور سچے مسلمان ہیں تو وہ اس فتوی پر بحث کرنے کے لیے اعلی حضرت کے پاس اور علمائے حرمین کے پاس کیوں نہیں گئے ؟اور ان کتابوں میں انھوں نے ان کے فتاوی کیوں نہیں منتخب کئے ہیں جنھوں نے حسام الحرمین میں دستخط کئے؟ دین الٰہی کی خاطر میرے سوال کا جواب بھیج دیں۔
6220 مناظرغیر
مقلدیت سے متعلق کتابیں
میرا سوال سورہ فاتحہ کے بارے میں ہے۔ وہابی کہتے ہیں جماعت کے ساتھ سورہ فاتحہ نہ پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب ارسال فرماویں۔
3939 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
4231 مناظرکیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟
4592 مناظرمیں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے
والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں
ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک
جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں
پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں
کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد
کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل
وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ
ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش
کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ
اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔