• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 1636

    عنوان:

    ڈاکٹرمحمود کی کتاب ؛ ?مطالعہ بریلویت ? کا جواب یہاں ممبئی میں تقسیم کیا گیاہے۔ کر اچی کے مفتی عبدالوہاب خان صاحب نے ?صاعقات الرضا ? کے نام سے کافی ضخیم کتاب تحریر کی ہے۔ کیا اس کتاب کا جواب کسی نے تحریر کیاہے؟بریلوی کہتے ہیں کہ یہ جواب برسوں تک لا جواب ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 1636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1446/ ھ= 1120/ ھ

    (۱) کافی ضخیم سے کیا مراد ہے؟ مطالعہٴ بریلویت سے زیادہ ضخیم ہے یا کسی اور کتاب کی ضخامت کا مقابلہ بتلانا مقصود ہے؟ پھر ضخیم ہونا معتبر ہونے کی دلیل ہے کیا؟

    (۲) ?صاعقات الرضا? کا جواب اگر برسوں تک نہ لکھا گیا تو کیا بریلوی صاحبان عجیب الشان لوگوں کے نزدیک یہ دلیل حقانیت ہے؟ اگر وہ لوگ ایسا سمجھتے ہیں تو ان سے مذکورہ بالا امور کی تنقیح کی وضاحت صاف و صریح انداز میں لکھواکر بھیجئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند