عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 159479
جواب نمبر: 15947901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:685-567/B=7/1439
اس کے لیے حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب ”فیصلہ کن مناظرہ“ کا مطالعہ کریں اور مولانا محمد حنیف رہبر مبارکپوری کی ”مقامع الحدید علی الکذّاب العنید“ کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ
ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن
المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ
کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی
بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں
آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ
لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو
رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟
میں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے
والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں
ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک
جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں
پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں
کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد
کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل
وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ
ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش
کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ
اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔
قادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے
بارے میں تفصیل بتائیں؟
میں
فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ
پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی
جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں
اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔
میں غیر مقلدین کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، کیا میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں جب کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فتویٰ متعلقہ طلاق ثلاثہ کو مسترد کرتے ہیں؟
مرزا غلام احمد قادیانی کے بائیو ڈاٹا (شخصی تفصیلات) فراہم کریں۔
941 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
1259 مناظرطلحہ
کو بشری اچھی لگی ، چند احباب پیغام نکاح لے کر بشری تک پہنچے ۔ بشری نے اس پیغام
نکاح کو قبول کرلیا۔ بعدہ طلحہ کے احباب نے رو نمائی (منھ دکھائی) کی اور اس کے
پیسے بھی دئے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
632 مناظرکیا شیعہ مسلم فرقہ ہے؟ کیا شیعہ کے ساتھ کھانا پینا ان کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے؟ کیا شیعہ سے شادی ہوسکتی ہے؟
2496 مناظرکیا شیعہ کافر ہیں یا مشرک؟ اگر کافر ہیں تو کیوں کافر ہیں اور اگر مشرک ہیں تو کیوں مشرک ہیں؟ (۲) کیا کتا پالنا جائز ہے؟ میں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا چاہ رہا ہوں کیا میں کتا پال سکتا ہوں؟ (۳) ڈاکٹر اسرار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کیو ٹی وی پر آتے ہیں۔ شیعہ کے مطابق انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں ،اس بارے میں کہ وہ کتنی حد تک صحیح ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت کردیجئے۔
757 مناظر