عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 158046
جواب نمبر: 15804601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:437-352/N=4/1439
جی نہیں! دیوبند دو گروہ میں تقسیم نہیں ہے؛ کیوں کہ مماتی فرقہ عقیدہٴ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کی وجہ سے اہل السنة والجماعة سے خارج ہے۔ اور دیوبندیت اہل السنة والجماعة سے الگ کوئی مستقل مسلک یا مکتب فکر نہیں ہے، یہ اہل السنة والجماعة ہی کا حصہ ہے اور اس کے عقائد ونظریات وہی ہیں جو اہل السنة والجماعة کے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں پارٹ ٹائم جوب (وقتی ملازمت) کررہاہوں۔ میں جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو کام کرتاہوں، جہاں میں کام کرتاہوں وہاں قریب میں صرف ایک مسجد ہے، سب لوگ بریلوی عقیدہ کے ہیں اور میں دیوبندی عقیدہ کا۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں کہ میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں یانہیں یاصرف جمعہ کی نماز پڑھوں؟ واضح رہے کہ اس شہرمیں صرف ایک ہی مسجدہے، ایک مسجدایک گھنٹہ کے فاصلے پرہے، مجھے صرف ۴۵/منٹ کی چھٹی ملتی ہے جس کے دوران میں جمعہ کی نمازپڑھ سکتاہوں۔
3065 مناظرمیں سعودی عرب کے لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں ، کیاوہ مقلد ہیں؟ اس کا کیا ثبوت ہے ؟ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں ۔اگر وہ لوگ مقلد ہیں تو کس امام کی اتباع کرتے ہیں ؟ یہاں پاکستان میں اہل حدیث پریشان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہسعودی عرب کے لوگ غیرمقلد ہیں۔کیا تقلید شرک ہے؟ (۲) مولانا عبدالوہاب کے بارے میں بتائیں ۔یہاں کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ عبد الوہاب نجدی تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی ہے، کیاایسا ہے ؟ وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لوگ راہ راست پر نہیں ہیں ، وہ وہابی ہیں ، مکہ اور مدینہ کے اماموں کے پیچھے نماز جا ئز نہیں ہوتی کیونکہ وہ عبد الوہاب کے ماننے والے ہیں ، وہابی ہیں ، براہ کرم، صحیح واقعہ سے آگاہ کریں۔ (۳) میں پاکستان میں رہتاہوں ، یہاں کے لوگوں کا کہناہے کہ سعودی عرب کے لوگ خصوصا مکہ اور مدینہ کو لوگ ناجائز طور پرحکومت پر قابض ہیں ، کیا واقعہ ایساہی ہے؟ لوگ یہ حقیقت بھی بیان کرتے ہیں کہ شاہ احمد نورانی جن کا انتقال ہوچکاہے، نے حکومت ختم کرنے کے لئے ایک تنظیم بنام ”جماعت نماز“ شروع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں دربدر کریاگیااور زندگی بھر پابندی عائد کردی گئی ، براہ کرم، پورا وقعہ بتائیں کہ سچ کیاہے؟ ہم لوگ ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ اس قسم کے واقعات سے ہمارایمان متزلزل ہورہاہے۔
میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
4019 مناظرمیری سالی نے مجھ سے کہا کہ اس کا دل شیعیت کی طرف جارہا ہے۔ اور وہ بہت حد تک شیعہ لوگوں کی سوچ سے متاثر ہے۔۔۔؟
3973 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
6211 مناظرکیا آپ اہل سنت والجماعت (میرا عقیدہ دیوبندی ہے) اور اہل حدیث کے درمیان بڑے فرق کو بتائیں گے؟ کیا ہم ان سے شادی کرسکتے ہیں؟ کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز قبول ہوگی؟
10174 مناظرمیں ڈاکٹر ذاکر نانائک کی تقریر سنتارہتاہوں،میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ان کی تقریر اور تحقیق غیر صحیحاور گمراہ کن ہو تی ہیں۔ براہ کرم،وضاحت فرمائیں کہ میرے لیے سننا درست ہے یانہیں، میں مسلک دیوبند کی اتباع کرتاہوں۔
3893 مناظرکیا کہتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ (1) آج کے دور میں بہت سے لوگ(کلمہ گو مسلمان) کھلے عام اسلامی شعار (نشانیوں) پر بھرپور اعتراضات کرتے ہیں مثلا= شرعی داڑھی پر اعتراض بلکہ داڑھی کا انکار،عورت کے پردہ کی فرضیت کا انکار،شلوار یا پتلون ٹخنوں سے اونچا کرنے سے انکار،سب سے بڑھ کر جہاد جیسے فرض پر اعتراضات اور علماء کرام اور صحابہ کرام کے سمجھائے ھوئے احکامات میں میین مینخ نکالنا اور جہاد (قتال فی سبیل اللہ) کا صاف انکار کرتے ہیں، کیا ایسی بات کرنے والا یا ایسا عقیدہ رکھنے والا مسلمان ھے؟ (2) اور شیعوں کی جانب سے تمام جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیھم کی شان میں غلیظ بکواس کرنا، قراٰن کو غلط کہنا،امہات المومنین پر بکواس کرنا،غرض دین کے ہر شعبہ پر اعتراض کرنا، میرے معلومات کے مطابق تمام شیعہ ایسے ہی عقائید رکھتے ھیں، کیا شیعوں کو کسی بھی طرح مسلمان کہنے کی یا ماننے کی زرہ بھی گنجائیش موجود ھے؟ بندہء ناچیز کا نام حسین ھے،کراچی پاکستان کا شیہری ھوں، آپ حضرات علماء سے درخواست ھے کہ رہنمائی فرمائیں تفصیل کے ساتھ۔
5397 مناظر