عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 154238
جواب نمبر: 15423801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 721-1130/D=1/1439
”مداخلہ“ بہ شکل ”فرقہ“ ہمارے یہاں دیار میں نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے عقائد پر مشتمل کتابیں یہاں دستیاب ہیں، اسی طرح الاخوان المسلمون کے بنیادی عقائد و نظریات کیا ہیں ان پر مشتمل معتبر تصنیفات بھی ہمارے سامنے نہیں ہیں؛ اس لیے ان دونوں جماعتوں سے متعلق کوئی حکم لکھنے سے معذرت ہے۔ اگر آپ مستند ذرائع سے تحقیق کرکے ان دونوں جماعتوں کے عقائد و نظریات بہ حوالہ تحریر کریں تو پھر غور کیا جاسکتاہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میر ا تعلق پاکستان سے ہے، اور میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ویب سائٹ میں یہ فتویٰ/ جواب ہے کہ نیاز، منت اور فاتحہ کا کھانا صحیح نہیں ہے، بلکہ کروانا صحیح نہیں ہے۔ خیر میں نے اپنی آنکھو ں سے (حضرت) مولانا رشید احمد گنگو ہی(رحمتہ اللہ علیہ) کی کتاب میں پڑھا ہے کہ فاتحہ کا کھانا درست نہیں مگر ہندو کی دیوالی اور ہولی کا پرساد کھانادرست ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر یہ غیر مسلم کا کھانا صحیح ہے تو اپنے ہی مسلمان بھائی کے گھر کا کھانا کیسے صحیح نہیں ہوا،اس پر قرآن شریف کی آیت ہی پڑھی جاتی ہے ، کوئی جادو نہیں کیا جاتا۔ (۲) دوسرا یہ کہ آپ لوگ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں، ان کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہے، ان کی بڑائی جتنی بھی کی جائے کم ہے، تو (حضرت ) تھانوی اور (حضرت) نانوتوی (علیم الرحمتہ) اپنی کتاب میں کیوں لکھتے ہیں کہ ان کی تعریف صرف بڑے بھائی کی حیثیت سے کیا کرو۔ کیا آپ ان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ بھی وہ معجزات کر دکھائیں تو میں سمجھو ں گاکہ آپ کے وہ بڑے بھائی ہیں۔ اور بھی بہت سے سوالات ہیں مگر پہلے اس کا جواب دیں اگر آپ سچے ہیں تو؟
3112 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
3206 مناظراہل حدیث کے تعلق سے آپ نے فرمایاہے کہ تقلید واجب ہے، لیکن شریعت کے مطابق ایک مسلمان کو تقلید کیوں کرنی چاہئے؟ بلکہ اسے قرآن وحدیث کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے وہ مسائل سے آگاہ ہوجائیں گے۔ آپ نے لکھاہے کہ چار مجتہدین کے علاوہ اہل حدیث غلط راہ پہ ہیں، کیا ہم انہیں غلط کہہ سکتے ہیں؟۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔
3967 مناظرآپ دیوبند کے علماء کہتے ہیں کہ انبیاء قبروں میں زندہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس مستند دلیل ہے تو بتائیں۔ آپ دیوبند والے دین حق کے ساتھ کھلواڑ کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ حق پر ہیں تو جواب دیں۔
میں نے آپ کے سوال و جواب پڑھے جس میں ایک شخص نے بریلوی مولانا نے جو ذکر کیا تھا اس پر آپ نے جواب دیا․․․ویسے میں نہیں جانتا کہ وہ مولانا کون ہیں، لیکن ایک بات آپ سے ضرور پوچھوں گا کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر نہیں ہیں تو اللہ ، فرشتے اور جن و انس (مسلمان)کس پر درود بھیجتے ہیں، کیا مذکور کے بغیر اس کا ذکر ہوتا ہے؟ پھر تو ہمیں اللہ کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے، ہمیں کیا پتہ کہ وہ ہے کہ نہیں․․․․ویسے تو اللہ کے بارے میں بتانے والے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں، جن کے لیے ساری کائنات بنی، جن پر قرآن نازل ہوا، قرآن مکمل ہونے پرہزاروں مہینہ کا ثواب ایک رات دیا جارہا ہے، کیا آپ یہ بتائیں اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ نہ ہوتی تو کیا قرآن ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو سب کچھ ہے، اگر اللہ نے قرآن کے مکمل ہونے پر اتنی خوشی منائی کہ اپنے حبیب کی امت کو ایک رات کی عبادت میں ہزاروں مہینوں کا ثواب دے دیا․․․․․پھر تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اس ظاہری دنیا میں تشریف لانا اللہ کو، قرآن کا مکمل ہونے سے زیادہ خوشی ہونی چاہیے، کیوں کہ ہر چیز تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہی ہے، اور اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ اور اللہ کی رحمت اور فضل پر خوشیاں منایا کرو، کیا کسی مسلمان کے لیے حضور کی ذاتِ مبارک سے بڑھ کر کوئی اور خوشی اور محبت والی ہستی ہو سکتی ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا جواب? نہیں ?میں ہی ہونا چاہیے․․․․․جہاں تک میری یہ ناقص سوچ تھی وہ میں نے اظہار کردیا، آپ کے مزید جواب کا منتظر رہوں گا۔
3745 مناظرمیں پارٹ ٹائم جوب (وقتی ملازمت) کررہاہوں۔ میں جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو کام کرتاہوں، جہاں میں کام کرتاہوں وہاں قریب میں صرف ایک مسجد ہے، سب لوگ بریلوی عقیدہ کے ہیں اور میں دیوبندی عقیدہ کا۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں کہ میں ان کے پیچھے نماز پڑھوں یانہیں یاصرف جمعہ کی نماز پڑھوں؟ واضح رہے کہ اس شہرمیں صرف ایک ہی مسجدہے، ایک مسجدایک گھنٹہ کے فاصلے پرہے، مجھے صرف ۴۵/منٹ کی چھٹی ملتی ہے جس کے دوران میں جمعہ کی نمازپڑھ سکتاہوں۔
2647 مناظرمیں حدیث میں وارد ہونے والے لفظ رافضہ/ روافض کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی جماعت کی پیشین گوئی کی تھی جس کو بعد میں رافضہ/ روافض کہا جائے گا، وہ مشرک ہوں گے ، ان سے جہاد کرنا۔ اس سلسلے میں ایک شخص نے مجھے درج ذیل کتابوں کا حوالہ دیا ہے: مسند احمد ، کنزالعمال، طبرانی مجمع الزوائد، سوائد المحرقہ۔ میں عربی پڑھ اور بول نہیں سکتا۔ از راہ کرم، ان احادیث کی صحت کے بارے میں بتائیں۔ کیا یہ احادیث قابل قبول درجے کی ہیں؟
7094 مناظرحضرت میرا سوال ہے کہ میں نے مولانا اسماعیل دہلوی کی کتاب تقویة الایمان میں تذکیر الاخوان کا مطالعہ کیا ہے۔ جس میں شرک کی تفصیل بتاتے ہوئے کسی آیت یا حدیث کی تشریح کرتے وقت آپ نے انبیاء علیہ السلام کو چماروں سے تشبیہ کی ہے۔ دوسری جگہ اس حدیث ?کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین اورانصار کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے ایک اوٹنی نے آکر آپ کوسجدہ کیا ،صحابہ نے فرمایاکہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کو پیڑ اورجانور سجدہ کرتے ہیں ہمیں بھی اجازت دیجئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سجدہ صرف اللہ عزوجل کوکرو اور اپنے بھائی کی تعظیم کرو? کی تشریح کرتے ہوئے مولانا کہتے ہیں ?یعنی سارے انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور انبیاء علیہ السلام کا درجہ بڑا ہوتا ہے اس لیے وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں اس لیے نبی کی تعظیم ایسے ہی کرنی چاہیے جیسے کہ اپنے بڑے بھائی کی۔ کیوں کہ وہ بھی ہماری طرح انسان ہی تھے?۔ میں پوچھتاہوں کیا اس طرح کا لفظ نبی کی شان میں کہنا محبوب خداکے بارے میں یہ لفظ کہنا کہاں تک درست ہے؟ ....................
5134 مناظرمیں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟
3918 مناظر