عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 146138
جواب نمبر: 14613801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 069-151/SN=3/1438
اصل کے اعتبار سے تو ”وہابی“ شیخ عبد الوہاب نجدی کی طرف نسبت کرتے ہوئے ”نجدیوں“ کو کہا جاتا تھا؛ لیکن ہمارے علاقے میں اہلِ ہوی بریلویوں کی اصطلاح میں ہر وہ شخص ”وہابی“ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا متبع ہو اور بدعات سے روکتا ہو۔ (دیکھیں: محمودیہ: ۴/۳۶۹، ط: میرٹھ)۔
”شیعہ“ (یعنی ان میں سے غالی جیسے فرقہٴ اثنا عشریہ) اپنے عقائد جو اُن کی مستند کتابوں میں موجود ہیں کی رو سے کافر اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔ دیکھیں: باقیات فتاوی رشیدیہ (ص: ۳۹۷، ۵۹۶، ۵۹۵) ، احسن الفتاوی (۷/۳۴۰، ط: زکریا) وغیرہ۔
------------------------
جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ ہندو پاک میں عام طور پر اثنا عشریہ شیعہ ہی ہیں۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
575 مناظرمیں نے سناہے کہ امام ابو حنیفہ کے علمائے کرام نے نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنیکے ثبوت کو کمزرو ثابت کیاہے، کیا یہ صحیح ہے؟ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کا کیا ثبوت ہے؟ (۲) اگر کسی عام آدمی کواپنے مسلک کے علاوہ کسی دوسرے مسلک میں کوئی قوی ثبوت ملتاہے تو وہ اس پر عمل کرسکتاہے؟ اگر نہیں ؟ تو براہ کرم، ایسی حد کی تعین بتائیں جس کے ذریعہ کوئی عالم مذاہبکے دلائل میں فیصلہ کر نے کی قوت پیدا کرسکیں۔
720 مناظرہمارے ہندوستان کے مہدوی حضرات یہاں کی سادی عوام کو اس بات سے دھوکا دے رہے ہیں کہ اللہ وحدہ لاشریک ہے اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ نبی علیہ السلام کا کوئی مثل نہیں، تو کیا اس سے اللہ کی ذات متاثر نہیں ہورہی ہے، لہٰذا آپ کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر اور مثال ہے اور وہ سید محمد جونپوری ہے اس کا تحقیقی جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ
509 مناظرمیں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟
1038 مناظرمیں سعودی عرب کے لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں ، کیاوہ مقلد ہیں؟ اس کا کیا ثبوت ہے ؟ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں ۔اگر وہ لوگ مقلد ہیں تو کس امام کی اتباع کرتے ہیں ؟ یہاں پاکستان میں اہل حدیث پریشان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہسعودی عرب کے لوگ غیرمقلد ہیں۔کیا تقلید شرک ہے؟ (۲) مولانا عبدالوہاب کے بارے میں بتائیں ۔یہاں کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ عبد الوہاب نجدی تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی ہے، کیاایسا ہے ؟ وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لوگ راہ راست پر نہیں ہیں ، وہ وہابی ہیں ، مکہ اور مدینہ کے اماموں کے پیچھے نماز جا ئز نہیں ہوتی کیونکہ وہ عبد الوہاب کے ماننے والے ہیں ، وہابی ہیں ، براہ کرم، صحیح واقعہ سے آگاہ کریں۔ (۳) میں پاکستان میں رہتاہوں ، یہاں کے لوگوں کا کہناہے کہ سعودی عرب کے لوگ خصوصا مکہ اور مدینہ کو لوگ ناجائز طور پرحکومت پر قابض ہیں ، کیا واقعہ ایساہی ہے؟ لوگ یہ حقیقت بھی بیان کرتے ہیں کہ شاہ احمد نورانی جن کا انتقال ہوچکاہے، نے حکومت ختم کرنے کے لئے ایک تنظیم بنام ”جماعت نماز“ شروع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں دربدر کریاگیااور زندگی بھر پابندی عائد کردی گئی ، براہ کرم، پورا وقعہ بتائیں کہ سچ کیاہے؟ ہم لوگ ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ اس قسم کے واقعات سے ہمارایمان متزلزل ہورہاہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
683 مناظراکابرین دیوبند کے بارے میں جو کتاب ?زلزلہ? لکھی گئی ہے کیا اس کا جواب دیا گیا ہے؟ اگر جواب دیا گیا ہے تو براہ کرم، اس کتاب کا نام بتائیں۔
674 مناظرآپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
567 مناظرمولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟
میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں کہ آیا ان کے عقائد صحیح ہیں یا غلط؟ کیوں کہ کچھ علمائے کرام کوان پر اعتراض ہے۔ اگر ان سے کوئی اختلاف ہے توبرائے مہربانی نشاندہی کیجئے۔
568 مناظرمیں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ قادیانیوں سے بات کرنا یا کاروبار کرنا یا ان کی شادیوں میں
جانا یا سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
غیر مقلد کی کیا پہچان ہے؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟
641 مناظر