عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 12088
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ہمارے یہاں ہری پگڑی والے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں اوروہ تمام عقائد ہیں جو امام احمدرضا بریلوی کے تھے اور یہ لوگ انھیں کے ماننے والے ہیں۔ کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟ یہ لوگ مزار پر جاکر قبر والے سے سوال کرتے ہیں کہ بابا آپ ہمارا سوال اللہ سے کریں اور ان قبروں کو چومتے ہیں۔

جواب نمبر: 12088
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 597=597/م
جس امام کے عقائد وافعال شرکیہ ہوں، اس کی امامت جائز نہیں، اور اس کی اقتداء میں نماز درست نہیں، اور جو بریلوی امام ایسی بدعت میں مبتلا نہیں جو شرکیہ ہو، تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھ لینے سے جماعت کی فضیلت اگرچہ مل جاتی ہے، تاہم اس کی امامت مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند