عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 1125
میں عبدالعزیز بن باز بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ مستند عالم تھے یا نہیں؟ غیر مقلدین ان کا بہت حوالہ دیتے ہیں؟ میں نے پڑھا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت کے بھی خلاف تھے۔اس سلسلے میں آپ کی رائے کیا ہے؟
میں عبدالعزیز بن باز بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ مستند عالم تھے یا نہیں؟ غیر مقلدین ان کا بہت حوالہ دیتے ہیں؟ میں نے پڑھا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت کے بھی خلاف تھے۔اس سلسلے میں آپ کی رائے کیا ہے؟
جواب نمبر: 1125
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 815/ ج= 815/ج
شیخ عبدالعزیز بن باز رحمة اللہ علیہ قرآن وحدیث پر گہری نظر رکھنے والے، مستند اور معتبر عالم اور سعودی عرب کے مفتی اعظم تھے، غیرمقلدین اپنے موافق باتوں میں تو ان کاحوالہ دیتے ہیں اور ان کی جو باتیں ان کے موافق نہیں انھیں وہ نہیں مانتے ہیں۔
آپ نے یہ کس کتاب میں پڑھا ہے کہ شیخ تبلیغی جماعت کے خلاف تھے، اگر آپ اس کا حوالہ دیتے تو بہتر تھا، ویسے یہ بات بالکل غلط اور تبلیغی جماعت کے مخالفین کا پروپیگنڈہ ہے، شیخ نہایت شرح صدر کے ساتھ تبلیغی جماعت کی حمایت کرنے والے تھے، شیخ کے تبلیغی جماعت کی حمایت و تائید کے سلسلہ میں متعدد خطوط ہیں، جنھیں مولانا ابوالکلام نے الرسائل المحمودة کے نام کے رسالہ میں جمع کیا ہے۔ اسی میں ۲۷/ محرم ۱۴۰۷ھ کو لکھا ہوا شیخ کا ایک خط ہے جو شیخ نے شیخ ابراہیم عبدالرحمن الحصین کے اس خط کے جواب میں تحریر فرمایا ہے جس میں انھوں نے شیخ کی حالیہ رائے کو دریافت کیا تھا، شیخ تحریر فرماتے ہیں: أما بعد فأخبرکم أني لازلت علی رأیي في الجماعة المذکورة فیما کتبتہ عنھم قدیما وحدیثا من الکتابات الکثیرة ۔۔۔ اھ اس لیے شیخ کو تبلیغی جماعت کا مخالف کہنا بالکل غلط ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند