• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10816

    عنوان:

    میرا سوال سورہ فاتحہ کے بارے میں ہے۔ وہابی کہتے ہیں جماعت کے ساتھ سورہ فاتحہ نہ پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب ارسال فرماویں۔

    سوال:

    میرا سوال سورہ فاتحہ کے بارے میں ہے۔ وہابی کہتے ہیں جماعت کے ساتھ سورہ فاتحہ نہ پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب ارسال فرماویں۔

    جواب نمبر: 10816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 218=172/ل

     

    عند الاحناف سورہٴ فاتحہ کے بغیر نماز درست ہوجاتی ہے، بلکہ سورہٴ فاتحہ کا پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، قرآن شریف میں ہے: وَاِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنِ اس آیت کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عن ابن عباس في قولہ تعالی․․․․ وَاِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنِ یعني وإذا قرئ القرآن الآیة کا شان نزول فرض نماز ہے، حدیث شریف میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: جو شخص امام کی اقتداء میں نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے لیے امام کی قرأت ہی کافی ہے۔ (ابن ماجہ شریف: ۶۱ ومثلہ في الطحاوي ومصنف وابن وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند