عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 9885
اگر کسی انسان کا مردہ جسم ملتا ہے تو کیسے پتہ چلے گا کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم؟ کیاکوئی طریقہ ہے؟ (مرد اور عورت دونوں کے معاملہ میں بتادیجئے) میرے خیال سے تو ناممکن ہے؟
اگر کسی انسان کا مردہ جسم ملتا ہے تو کیسے پتہ چلے گا کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم؟ کیاکوئی طریقہ ہے؟ (مرد اور عورت دونوں کے معاملہ میں بتادیجئے) میرے خیال سے تو ناممکن ہے؟
جواب نمبر: 9885
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 38=38/ م
کچھ علامات ہیں جن کے ذریعہ پتہ چل سکتا ہے کہ مردہ انسان مسلمان ہے یا غیر مسلم۔ وہ یہ ہیں: ختہ، خضاب اور زیرناف بالوں کی صفائی، اگر ان میں سے کوئی علامت نہ ہو تو جگہ اور مکان کا اعتبار ہوگا یعنی اگر مردہ جسم مسلم علاقے میں ملے تو اس کو مسلمان سمجھا جائے: کما في الدر المختار والشامي: لو لم یدر أ مسلم أم کافر، ولا علاقة، فإن في دارنا غسل الخ قولہ (فإن في دارنا الخ) أفاد بذکر التفصیل في المکان بعد انتفاء العلاقة أن العلاقة مقدمة، وعند فقدھا یعتبر المکان في الصحیح لأنہ یحصل بہ غلبة الظن کما في النھر عن البدائع، وفیھا أن علامة المسلمین أربعة: الختان، والخضاب، ولبس السواد وحلق العانة اھ قلتُ: في زماننا لبس السواد لم یبق علامة للمسلمین․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند