• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 9307

    عنوان:

    کیا قبرستان میں جوتی پہن کر جاسکتے ہیں؟ ابو داؤد اورنسائی کی ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبرستان میں جوتی پہن کر گھومتے دیکھا تو اس کو جوتی اتارنے کو کہا۔

    سوال:

    کیا قبرستان میں جوتی پہن کر جاسکتے ہیں؟ ابو داؤد اورنسائی کی ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبرستان میں جوتی پہن کر گھومتے دیکھا تو اس کو جوتی اتارنے کو کہا۔

    جواب نمبر: 9307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2483=2049/ ب

    قبرستان میں جس طرف قبروں کے نشانات نہیں وہاں جوتی پہن کر جانا جائز ہے، جن صحابی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتی اتارنے کے لیے فرمایا وہ قبروں پر جوتی پہن کر چل رہے تھے، اصل احترام قبروں کا ہے، قبروں پر جوتی پہن کر چلنا قبر کی بے حرمتی ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند