• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 7670

    عنوان:

    میری چچی کا انتقال چالیس سال قبل ہوگیا تھا پھر میرے چاچا نے دوسری شادی کرلی، ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ اور دوسری چچی کو پہلی چچی کی قبر میں دفنایا گیا ،اور اسی طرح میرے دوسرے چچا کو ان کے والد کی قبر میں دفنایا گیا۔ کیا اس طرح سے دفناسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1739=1524/ ب

    جب ایک قبر کا مردہ گل سڑکر مٹی بن چکا ہو، اس کے بعد اس کی قبر میں دوسرے کو دفن کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند