• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6881

    عنوان:

    کیا انسان کی پیدائش اور موت کا دن اس کی پیدائش کے دن سے پہلے ہی مقرر ہوجاتا ہے؟ کیا کسی حالت میں موت کا دن بدل سکتا ہے؟

    سوال:

    کیا انسان کی پیدائش اور موت کا دن اس کی پیدائش کے دن سے پہلے ہی مقرر ہوجاتا ہے؟ کیا کسی حالت میں موت کا دن بدل سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 6881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 897=897/ م

     

    جی ہاں، انسان کی پیدائش اور موت کا دن اس کی پیدائش سے پہلے ہی مقرر ہوجاتا ہے، اور جب آدمی کی موت کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو اس میں تقدیم وتاخیر اور تبدیلی نہیں ہوتی۔ لقولہ تعالیٰ: اِذَا جَآءَ اَجَلُہُمْ لَایَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَلَایَسْتَقْدِمُوْنَ وفي آیة أخری: وَلَنْ یُؤَخِّرَ اللّٰہُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُہَا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند