• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 68270

    عنوان: کافر کی میت کو کندھا دینا

    سوال: ہمارے پڑوس میں غیر مسلم لوگ بھی رہتے ہیں۔ آپس میں پڑوسی ہونے کی وجہ سے تعلقات بھی ہیں۔ جب ان کا کوئی آدمی فوت ہوجائے تو کیا ہم ان کی میت کو کندھا دے سکتے ہیں؟ اور جہاں وہ اپنی میت کو آگ سے جلاتے ہیں وہاں ان کے ساتھ جانا جائز ہے ؟ کیا ہم ان کے پاس تعزیت کیلئے جا سکتے ہیں؟ تعزیت میں ہم ان کو کیا کہیں؟

    جواب نمبر: 68270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1326-1411/L=12/1437 غیر مسلم پڑوسی کی عیادت یا تعزیت کے لیے جانا درست ہے او رتعزیت میں یہ الفاظ کہنا چاہئے کہ ”اللہ تعالی اس کا نعم البدل عطا فرمائے؛ “ البتہ میت کو کندھا دینا او رمرگھٹ تک جانا اور ان کے مذہبی امور میں شرکت جائز نہیں، اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند