• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 68237

    عنوان: میت کے گھر والوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میت کے گھر والوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 68237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 902-732/D=11/1437 مستحب ہے۔ غم کے دن میت کے گھر والوں کے واسطے کھانا بھیجنا مستحب ہے، چنانچہ حضرت جعفر  کی شہادت کی خبر آنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانے کا بندو بست کرو کیونکہ انہیں غم پیش آگیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند