• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6653

    عنوان:

    مردے کی روح کو ایصال ثواب کے لیے چالیس دن قرآن خوانی کروانا اور تسبیحات پڑھوانا جائز ہے یا بدعت ہے؟

    سوال:

    مردے کی روح کو ایصال ثواب کے لیے چالیس دن قرآن خوانی کروانا اور تسبیحات پڑھوانا جائز ہے یا بدعت ہے؟

    جواب نمبر: 6653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1144=1085/ د

     

    بعد انتقال کیف ما اتفق جس طرح ہوسکے تلاوت قرآن پاک، اور کلمہ طیبہ کے ذریعہ ایصال ثواب کرنا انفراداً انفراداً جائز ہے، شریعت سے اس کا ثبوت ہے، حدیث میں اس کی فضیلت وارد ہے، مگر اس کے لیے دن تاریخ کی تعیین کرنا یا اجتماع کا اہتمام کرنا بدعت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند