عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 65421
جواب نمبر: 6542101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 759-707/Sn=8/1437 اگر اتفاقا کوئی قریبی رشتے دار آجائے تو دیدار کرانے کی گنجائش ہے؛ لیکن عمومی دیدار کا اہتمام اس وقت منع ہے؛ بلکہ نماز کے بعد جتنی جلد ہوسکے دفن سے فارغ ہوجانا چاہئے۔ قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أسرعوا بالجنازة، فإن تک صالحة فخیر تقدمونہا إلیہ، وإن تک سوی ذٰلک فشر تضعونہ عن رقابکم۔ (سنن أبي داؤد ۱/۴۵۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جنازہ كی نماز پڑھنے كے بعد میت كا چہرہ دیكھنا؟
3329 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عبداللہ گھر سے دور ایک حادثہ میں فوت جا تاہے ، وہاں پر اس کے دوست واحباب اس کو غسل دے کے اس کی نماز جنازہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد اس کی میت کو اس کے آبائی گھر لائی جاتی ہے جہاں اس کے والد اوردوسرے عزیز و اقارب دوسری دفعہ اس کا جنازہ پڑھناچاہتے ہیں لیکن وہاں پر موجود علماء فرماتے ہیں کہ اگر ایک مرتبہ نمازجنازہ ادا ہوجائے تو دوبارہ نماز جنازہ نہیں ہوسکتی ۔اگر نماز جنازہ پڑھنی ہوہو تو میت کو دوبارہ غسل دینا ہوگا اورکفن بھی نیا دینا ہوگا تب دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔ گذارش ہے کہ درج ذیل سوالوں کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں ، اسلامی کتابوں میں کوئی ایسا واقعہ ہو تو اس کا حوالہ بھی دیں۔ (۱) کیا دوبارہ نماز جنازہ ادا نہیں ہوسکتی جب کہ اس کے والد اور دوسرے عزیز و اقار ب نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئے؟ (۲) کیا دوبارہ نماز جنازہ پرھنے کے لیے دوبارہ غسل و کفن ضروری ہے؟ (۳) اگر میت کے جسم پر زخم ہو اور ان سے خون نکلتاہو تو آیا دوبارہ غسل و کفن ضروری ہے یا بغیر دوبارہ غسل و کفن کے دوسری مرتبہ نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے؟ (۴) علماء کا یہ کہنا صحیح ہے کہ دوبار ہ نماز جنازہ پڑھنے کے لیے دوبارہ غسل و کفن دینا ضروری ہے؟ (۵) میت کو والد اوردوسرے عزیز و اقارب کی نماز جنازہ میں شرکت کے بغیر دفن کرناکیسا ہے ؟جبکہ جائے واردات پر ایک مرتبہ نماز جنازہ ادا کی جا چکی ہے؟
5677 مناظرایک
ہماری بہن جو کہ دو سال پہلے مسلمان ہوئی آج صبح وہ طویل بیماری کے بعد انتقال
کرگئی ۔ان کی عمر چوبیس سال تھی ان کے انتقال کے وقت صرف ڈاکٹر موجود تھے ہم اللہ
سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ ان کا جنازہ چونکہ وہ پہلے ہندو تھیں او ردو سال
پہلے انھوں نے اسلام قبول کیا تھا ان کے گھر والوں نے ہندوانہ طریقہ سے میت کا
اختتام کیا۔ ہم نے ان کے لیے غائبانہ نماز جنازہ پڑھی، کیوں کہ ہم انڈیا میں نہیں
ہیں۔ برائے کرم ہمیں بتائیں کہ کیا کوئی حدیث ہے اس بارے میں، تدفین کا کیا حکم
آتاہے؟ برائے کرم ہماری مددکریں۔
میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ قبرستان میں اگربتی، موم بتی، پھول، چادر چڑھانا کیا یہ سب صحیح ہے؟
1499 مناظراگر کوئی ہندو ہم کو السلام علیکم کہے تو ہم بدلہ میں کیا کہیں؟ (۲) آج عراق، افغانستان،فلسطین وغیرہ میں جو جنگ چل رہی ہے اگر وہاں پر کوئی مسلم دشمن کی گولی سے شہید ہوتا ہے تو میں اس کی نماز غائبانہ ادا کرسکتا ہوں؟ نماز میں جماعت کے جتنے لوگ نہ مل پائیں تو کیامیں اکیلا ہی نماز غائبانہ پڑھ سکتا ہوں؟
1772 مناظرمسئلہٴ
حیات و ممات
ہمارے کچھ بزرگوں کا انتقال ہوگیاہے، میں ان کو کمسے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنا چاہتاہوں، اس سلسلے میں میری کچھ مدد فرمائیں۔ (۲) میں نے مفتی رشید احمد پاکستانی کے ایک کتابچہ” منکرات محرم “پڑھا ، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم لوگ شیعہ حضرات کے نام رکھتے ہیں جیسے غلام حسین، غلام علی، کنیز فاطمہ اور بھی بہت سے ایسے نام ہیں ، لیکن ہم لوگ غلام عمر، غلام ابوبکر، کنیز عائشہ جیسے نام نہیں رکھتے ہیں۔ میں نے اپنے ایک بریلوی دوست سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ اہل بیت اور باقی صحابہ کرام میں فرق ہے ، اس لیے ہم ان کے ناموں کے ساتھ اپنا نام نہیں رکھ سکتے ہیں، کیا اس کا یہ کہنادرست ہے؟
2100 مناظر