• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 65228

    عنوان: نمازجنازہ کی آخری تکبیر کے بعد ہاتھ کب چھوڑنا چاہئے؟

    سوال: نمازجنازہ کی آخری تکبیر کے بعد ہاتھ کب چھوڑنا چاہئے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تکبیر کے بعد دونوں ہاتھ چھوڑ کر سلام کرنا چاہئے اور کچھ کہتے ہیں کہ دائیں طرف دایاں اور بائیں طرف بایاں ہاتھ چھوڑنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 65228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 782-719/Sn=8/1437 اس سلسلے میں تین اقوال ہیں دو تو یہی ہیں جو آپ نے ذکر کیے، تیسرا یہ ہے کہ دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد ہاتھ چھوڑے، یہی اکثر مفتیان کی رائے ہے، او راکابر کے یہاں بالعموم معمول یہی ہے۔ دیکھیں: فتاوی دارالعلوم: ۵/ ۲۱۸، سوال: ۲۸۷۳، فتاوی رحیمیہ: ۷/ ۳۸، ط: دارالاشاعت، فتاوی محمودیہ: ۸/ ۵۵۵، تا ۵۵۹، مع حاشیہ، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند