عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 610393
غیر موجود اولیا کا دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا
ایک میت کے بہت سارے ولی ہیں ان میں سے ایک ولی نے نماز جنازہ پڑھی اور دوسرے ولیوں نے نماز جنازہ نہیں پڑھی وہاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اب اگر دوسرے ولی وہاں پہنچ کر دوبارہ نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے۔ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔
جواب نمبر: 610393
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 580-430/H-Mulhaqa=8/1443
اگروہ سب برابر درجہ کے ولی ہیں، یعنی: مثلاً سب میت کے بھائی ہیں اور جن اولیا نے نماز جنازہ نہیں پڑھی، وہ موجود نہیں تھے تو دوسرے اولیا بعد میں دوبارہ نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے۔
ولو صلی علیہ الولي وللمیت أولیاء أخر بمنزلتہ لیس لھم أن یعیدوا کذا في الجوھرة النیرة (الفتاوی الھندیة، کتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل الخامس في الصلاة علی المیت، ۱: ۱۶۴، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔
ونص الجوھرة ھکذا: ولو صلی علیہ الولي وللمیت أولیاء آخرون بمنزلتہ لیس لھم أن یعیدوا؛ لأن ولایة الذي صلی علیہ متکاملة (الجوھرة النیرة، کتاب الصلاة، باب الجنائز، ۲: ۱۱۳، ت: سائد بکداس)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند