• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 609886

    عنوان: جنبی شخص کا جنازہ میں شریک ھونا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرتےہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جنبی شخص قبرستان جاسکتاہے؟ اور کیا مٹی دے سکتاہے؟ مع حوالہ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 609886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 871-760/B=07/1443

     جنبی شخص كا قبرستان جانا اور مٹی ڈالنا خلاف افضل ہے‏، بہتر یہ ہے كہ پاكی كی حالت میں جائے كیونكہ وہاں جاكر قرآن شریف پڑھنا بھی مسنون ہے‏، اور قرآن شریف ناپاكی كی حالت میں پڑھنا ناجائز ہے۔ والأفضل أن یكون ذلك یوم الخمیس متطھراً ‏، شامی‏، بحث زیارۃ القبور: 3/150‏، ط: زكریا۔ نیز دیكھیں: فتاوی محمودیہ: 9/191‏، ط: دارالمعارف دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند