• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 609035

    عنوان:

    قبر کو سونا (تنہا) چھوڑنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : بعد سلام عرض یہ ہے کہ لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ قبر کھودنے کے بعد قبر کو سونا نہیں چھوڑنا چاہیے میت کو دفن کرنے تک قبر کے پاس ایک دو لوگوں کا رہنا ضروری سمجھتے ہیں بایں وجہ کچھ لوگ نماز جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوتے اور قبر کے پاس بیٹھے رہتے ہیں۔ لہذا غور طلب بات یہ ہے کہ شریعت کے مطابق اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 609035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 815-569/H=06/1443

     یہ بات بغیر دلیل کے بس عوام میں مشہور ہے شرعی اعتبار سے اس کی کچھ اصل نہیں؛ بلکہ اغلاط العوام کے قبیل سے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند