• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 608413

    عنوان:  مٹی کھڑے ہوکر دینا لازم نہیں 

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان دارالعلوم دیوبند مسیٴلہ ذیل کے بارے میں؟ قبر میں بیٹھ کر مٹی ڈالنا کیسا ہے ؟کیوں کہ؛بعض لوگ اس وقت اعلان کر تے ہیں کہ: کھڑے ہو کر دیں'اور بیٹھ کر دینے سے منع کرتے ہیں براے ٴ کرم رہنمائی فرمایئے ۔

    جواب نمبر: 608413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:638-492/L=6/1443

     مٹی کھڑے ہوکر دینا لازم نہیں حسبِ سہولت آدمی کھڑے یا بیٹھے دونوں طرح مٹی دے سکتا ہے؛ اس لیے بیٹھ کر مٹی دینے والوں کو منع کرنا درست نہیں۔

    کما یستفاد من ہذہ العبارة: (کما کرہ) لمتبعہا (جلوس قبل وضعہا) وقیام بعدہ( الدر المختار) وفی رد المحتار: (قولہ وقیام بعدہ) أی یکرہ القیام بعد وضعہا عن الأعناق کما فی الخانیة والعنایة. وفی المحیط خلافہ حیث قال: والأفضل أن لا یجلسوا حتی یسووا علیہ التراب. قال فی البحر: والأول أولی. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 232)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند