• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 608287

    عنوان:

    میت کو دفن کرنے کے بعد قبرکے پاس گھڑے ہوکر دعا کرنا

    سوال:

    ہمارے علاقہ میں یہ رسوم جاری ہے کہ میت کو دفنانے کے بعد سب مل کے مقبرہ کے پاس اس جمع ہوتے ہیں اور میت کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، کیا یہ شریعت نقطہ نظر سے جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:596-593/B=6/1443

     فقہاء نے فرمایا ہے کہ میت کو دفن کرنے کے بعدقبر کے پاس (کم از کم) اتنی دیر ٹھہرنا کہ ایک اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا جائے یہ مستحب ہے اور اس دوران میت کے لئے منکر نکیر کے سوالات کے جوابات میں ثبات قدمی اور مغفرت کی دعاء کرنی چاہئے اور میت کے سرہانے کی جانب سورہ بقرہ کی ابتدائی آیتیں اور پائینتی کی جانب سورہ بقرہ کی آخری آیتیں پڑھنی چاہئے ۔واضح رہے کہ میت کی قبر پر ٹھہر کر ایصال ثواب کرنا صرف مستحب ہے واجب یافرض نہیں ؛لہذا اگر کوئی آدمی کسی عذر کی وجہ سے بغیر ایصال ثواب کئے جانا چاہے تو جاسکتا ہے اس پر نکیر کرنا یا لعن طعن کرنا شرعا درست نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند