• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 607923

    عنوان:

    کیا حائضہ عورت کسی میت عورت کو غسل دے سکتی ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا کوئی عورت جو حالت حیض میں ہو تو کیا وہ کسی عورت کی میت غسل دے سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 607923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 450-341/M=04/1443

     اگر حیض سے پاک عورت موجود ہو تو اس کو چاہئے کہ میتہ عورت کو غسل دے، حیض والی عورت کو غسل نہیں دینا چاہئے یہ مکروہ ہے، ہاں اگر کوئی اور غسل دینے والی موجود نہ ہو تو ایسی مجبوری میں غسل دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند