عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 607920
کیا انتقال کے بعد بیوی اپنے شوہر کو یا شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
سوال : (1)کیا ایک مرد اپنی بیوی کو غصل دے سکتا ہے ؟
(2)کیا ایک عورت اپنے شوہر کو غصل دے سکتی ہے ؟
(3)کیانماز جنازہ صرف دن کے ہی اجالے میں پڑھی جا سکتی ہے ؟
جواب نمبر: 607920
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 449-340/M=04/1443
(۱) مرد، اپنی بیوی کو اس کے انتقال کے بعد غسل نہیں دے سکتا۔
(۲) شوہر کے انتقال کے بعد، بیوی غسل دے سکتی ہے۔
(۳) جی نہیں، رات میں بھی نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند