• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 607187

    عنوان:

    غیر مسلم سے شادی کرنے والے کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : ایک مسلمان لڑکے نے آج سے تقریباً 5 سال قبل ایک عیسائی لڑکی سے کورٹ میں شادی کی تھی جس سے ایک بچہ بھی ہے ،شادی کے بعد مسلمانوں قطع تعلق ہوکر رہنے لگے ،آج ان کا انتقال ہوا ہے ۔کیا ایسے آدمی کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ اگر ہم آگے نہیں آئے تو عیسائی لوگ بول رہے ہیں کہ تم مت کرو ہم اس کی تجہیز و تکفین کریں گے ۔

    جواب نمبر: 607187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 121-69/B-Mulhaqa=04/1443

     محض عیسائی لڑکی سے نکاح کرنا اور مسلمانوں سے الگ تھلگ رہنا موجب کفر نہیں ہے؛ اس لیے اس لڑکے کی تجہیز وتکفین مسلمانوں کی طرح ہوگی اور اس پر نمازِ جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔ حاصل یہ ہے کہ جب اس لڑکے کا مسلمان ہونا یقینی ہے اور تبدیلی مذہب یقینی نہیں ہے تو اسے مسلمان شمار کرکے، اسلام کے مطابق کفن دفن کے اعمال انجام دنیا ضروری ہے۔ إن الیقین لا یزول بالشّک۔ (الأشباہ والنظائر، ص: 48، مطبوعہ: دارالکتب العلمیة، بیروت) نیز دیکھیں: درمختار مع ردالمحتار: 3/93، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، مطبوعہ: مکتبہ زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند