• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 606954

    عنوان:

    والد کی قبر میں والدہ کو دفنانا؟

    سوال:

    سوال : حضرت میرے والد کا انتقال 22 جون 2018ء میں ہوا تھا اور والدہ کا انتقال 26 اگست 2020 میں ہوا ہے ، ہم نے والدہ کو والد کی ہی قبر میں دفنا دیا ، کیا یہ غلط یہ گناہ تو نہیں ؟

    جواب نمبر: 606954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-237/B=03/1443

     جب پہلا مردہ قبر میں گل سڑ کر مٹی بن جائے اس کے بعد دوسرے مردے کو اس میں دفن کرنا چاہئے، جس کے لئے کئی سال کا فاصلہ ہونا چاہئے، اس سے پہلے دفن کرنا مناسب نہیں۔ اگر کوئی اضطراری شکل اسی قبر میں دفنانے کی پیدا ہوگئی تو دفنا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند