عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 606632
عورت کی وفات کی خبر مائک سے دینا؟
حضرات مفتیان کرام’ کسی عورت کی وفات کی خبر مائک میں دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60663218-Oct-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 211-150/M=03/1443
میت (خواہ عورت ہو یا مرد) کی وفات و جنازے کی خبر بذریعہ مائک دی جاسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا سڑک حادثے میں وفات پانے والا شہید ہوگا؟
12278 مناظرکیاکسی کے مرنے کے بعد تیجہ،ساتواں، چالیسواں اور سالانہ عرس (برسی) کرنا جائزہے؟ جب کہ اس میں خالص اللہ پاک کے لیے ہی خیرات کی جاتی ہے، اوراس کاثواب میت کو بخشا جاتا ہے۔ (۲) اوراس دن خیرات کھانے سے پہلے ایصال و ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی جاتی ہے، اس کے بعد قرآن خوانی کرنے والے خیرات کھاتے ہیں، خیرات کھانے کے بعد ہاتھ اٹھاکر اجتماعی دعا کی جاتی ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
12632 مناظرعام راستے پر جنازے کی نماز پڑھنا؟
5450 مناظرکیا کوئی شخص ایک ہی انسان کا جنازہ ایک سے زیادہ پڑھ سکتا ہے؟
3557 مناظرتدفین كے بعد قرآن خوانی كا نظم كرنا ؟
5536 مناظرمیرے والد صاحب کا دو ہفتہ پہلے انتقال
ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔ در اصل ہم نے ان کے انتقال کے بعد چند عمل کئے جس کے
بارے میں یہاں کچھ بھائی کہتے ہیں کہ یہ شریعت کے مطابق نہیں ہے، بلکہ بدعت ہے۔ میں
ان تمام عمل کو نیچے لکھ رہا ہوں۔ (۱)ان
کے انتقال کے بعد ہم نے ان کی قضا نمازوں اور روزوں کا صدقہ کیا ۔ ان روزوں اور
نمازوں کا حساب و شمار آ پ کے فتوی کے مطابق کیا تھا جو کہ ہم نے پہلے آپ سے لیا
تھا۔ اس عمل کے بارے میں بتائیں؟ (۲)ہم
نے یہاں مسجد میں بھائیوں کو قرآن خوانی کے لیے جمع کیا۔ او رہم نے ختم قرآن کیا
ان کے لیے اور اس کے بعد ہم نے دعا کی۔ یہاں کے لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ بدعت اور
حرام ہے۔ برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔