• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605976

    عنوان:

    کیا نماز جنازہ اور تدفین دونوں میں شریک ہونا ضروری ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں میت کا جنازہ ضروری ہے یا مٹی دینا ،اگر کوئی شخص دونوں نہ کرسکے تو نماز ادا کرے یا مٹی دے ،نیز دونوں کا ثواب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 605976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-44/sd=2/1443

     نماز جنازہ اور تدفین دونوں میں شریک ہونا چاہیے،حدیث میں ہے کہ جو نماز جنازہ میں شریک ہو اور اس کے بعد تدفین میں بھی شریک ہو وہ دو قیراط ثواب پاتا ہے، اگر دونوں میں کسی وجہ سے شرکت مشکل ہو تو نمازِ جنازہ میں شرکت کو ترجیح دینی چاہیے ؛ اس لیے کہ نمازِ جنازہ میں جتنے لوگوں کی کثرت ہوگی ، میت کے حق میں بہتر ہوگا ، حدیث میں ہے کہ جس کی نمازِ جنازہ میں چالیس افراد شریک ہوں ، ان کی سفارش اس کے حق میں قبول کرلی جاتی ہے۔(مسلم )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند