• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605920

    عنوان:

    جنازہ کی نماز پڑھنے کا حقدار کون ہے‏، ولی یا محلے کا امام؟

    سوال:

    پچھلے رمضان میں مسجد میں جنازہ لایا گیا ، میت کے بیٹے نے نماز جنازہ پڑھنے کی خواہش ظاہر کی جب امام صاحب نے اجازت نہیں دی ، جس پر میت کے گھر والوں اور امام صاحب میں بحث ہوگئی ، سوال یہ ہے کہ جنازہ کی نماز پڑھنے کا سب سے زیادہ حقدار شرعی طورپر کس کو حاصل ہے ؟ امام صاحب کو ؟ ولی کو؟

    جواب نمبر: 605920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-24/M=01/1443

     نماز جنازہ مسجد میں نہیں ہونی چاہئے، خارج مسجد پڑھی جانی چاہئے، رہی بات کہ نماز جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار کون ہے تو عرض ہے کہ ولی میت اگر علم و تقوی میں امام مسجد سے افضل ہے تو ولی کو امامت کا حق زیادہ ہے ورنہ امام مسجد محلہ زیادہ حقدار ہے، اور اس میں اختلاف اور بحث و مباحثہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند