• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605897

    عنوان:

    عام جنازہ اور مخنث کی نماز جنازہ میں کیا فرق ہے؟

    سوال:

    عام جنازہ اور مخنث کی نماز جنازہ میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 605897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 8-8/M=01/1443

     مخنث (ہجڑا) اگر مسلمان ہے تو عام مسلمانوں کی طرح اس کی بھی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور مخنث اور غیر مخنث دونوں کی نماز جنازہ کا طریقہ یکساں ہے اس میں کوئی فرق نہیں، اگر مخنث بڑی عمر کا ہے تو بالغ مرد وعورت والی دعا پڑھی جائے گی، اگر نابالغ ہے تو بچے والی دعا پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند