• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605075

    عنوان:

    میت كو غسل كب دیا جائے؟

    سوال:

    میت کو غسل تدفین سے کچھ دیر پہلے دیا جائے یا انتقال کے فورا بعد؟

    جواب نمبر: 605075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 836-755/M=11/1442

     میت کی تجہیز و تکفین وغیرہ میں جلدی کرنا سنت ہے اس لیے میت کے انتقال کے بعد فوراً اس کے کفن دفن کی تیاری میں لگ جانا چاہئے، اور جب غسل و کفن کا انتظام ہوجائے تو فوراً غسل دے دینا چاہئے اور اس کے بعد نماز جنازہ پڑھ کر جلد دفنا دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند