• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 60486

    عنوان: اہل تشیع کا جنازہ

    سوال: حضرت میرے دوست کے چچا فوت ہو گئے تھے تو اس نے مجھے اس نے مجھے جنازہ نماز میں شرکت کے لیے کہاتو میں گیا۔ جب میں صف میں کھڑا ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ تو اہل تشیع کا جنازہ ہو رہا ہے ۔ اور اُن کاجنازہ بھی کافی مختلف تھا۔ مجھے آپ سے یہ گزارش کرنی تھی کہ اہل تشیع کا جنازہ پڑھنا کیسا ہے اور یہ کہ جو میں نے جنازہ نماز پڑھی اس کا کوئی مسئلہ تو نہیں۔

    جواب نمبر: 60486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 645-510/Sn=10/1436-U اہل تشیع کے جنازے میں شرکت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، آپ نے شرکت کرکے ایک امرِ ناجائز کا ارتکاب کیا، اس سے توبہ کرلیں، ان شاء اللہ تلافی ہوجائے گی، التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند