• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 604579

    عنوان:

    شوہر کے انتقال پر بیوی حالت حیض میں شوہر کو چھو سکتی ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کی بیوی حالت حیض میں ہے کیا وہ شوہر کو چھو سکتی ہے اور کپور وغیرہ لگا سکتی ہے مسئلہ ذیل میں رہنمائی فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 604579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 805-669/M=10/1442

     شوہر کے انتقال کے بعد، بیوی اپنے مرحوم شوہر کو بحالت حیض چھوسکتی ہے اور کافور وغیرہ لگاسکتی ہے تاہم اس حالت میں احتیاط کرے اور نہلانے وغیرہ کا کام مرد انجام دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند