• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 604549

    عنوان:

    كیا شوہر اپنی بیوی كو قبر میں ا تار سكتا ہے؟

    سوال:

    کیا شوہر اپنی بیوی کو دفن کر سکتاہے ؟

    جواب نمبر: 604549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1089-797/H=10/1442

     ذی رحم محرم مثلاً مرحومہ عورت کا بیٹا باپ بھائی چچا مقدم ہیں اگر ان میں سے کوئی نہ ہو یا ہوں مگر نہ اتاریں تو شوہر بھی قبر میں اتار سکتا ہے۔ کذا فی الفتاوی الہندیة وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند